کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر 3پیسے گھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.98روپے سے گھٹ کر154.95روپے اورقیمت فروخت 155.08روپے سے گھٹ کر155.05روپے سے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.40روپے اور قیمت فروخت154.70 روپے مستحکم رہی ۔