لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس بختیار لیبر ہال نسبت روڈ لاہور میں ہوا۔ جس میں پنجاب بھرسے اساتذہ کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چودھری اللہ رکھاگجر کو صدر ،چودھری وحید حیدر گجر سیکر ٹری جنرل ، چودھری تاج حیدر چیئرمین ، منیرچغتائی چیف آرگنائزر، محمدبلال یٰسین لیگل ایڈوائیز،رانانقیب الرحمان سینئرنائب صدراول،ایوب خاں راجپوت سینئرنائب صدردوم ، ملک محمد افضل میر،رانا عبدالستار،محمد طارق قریشی، میاں احمد جاوید، چودھری احد گجرنائب صدور، محمد افضل ساجد ایڈیشل سیکرٹری، پرویز اخترجمیل رابطہ سیکرٹری، میڈم سعیدہ اقبال کوشعبہ خواتین پنجاب کی صدر منتخب کرلیاگیا۔اجلاس نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع لاہور کیلئے حمیداللہ خاں باگھوڑی کوچیئرمین، محمد سرور قمر بھٹی لیگل ایڈوائیزر، محمد منیر سندھو صدر،بشیر احمدخاں سینئرنائب صدر، حافظ محمد ارشد،ملک ذوالفقار اعوان،شاھد اقبال گجر،میاں محمدسلیم نائب صدور،ملک محمدابرار کھوکھر سیکرٹری جنرل،نواب زادہ رفیق جوائنٹ سیکرٹری،حافظ اللہ دتہ طاہر فنانس سیکرٹری،حافظ محمد ساجد کشمیری ڈپٹی سیکرٹری، لیاقت علی بھٹی کو آڈیٹر منتخب کرلیا۔نو منتخب صوبائی عہدیداران سے خورشیداحمدخاں او رضلع لاہورکے نو منتخب عہدیداران سے حاجی محمدارشادصدرایپکا نے حلف لیا۔