لاہور ( سپیشل رپورٹر )شہریوں کے نہر پر نہانے پر پابندی لگادی گئی ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس ایکشن کیلئے تیا ر ہو گئی ۔ عید کی تعطیلات میں شہر یوں نے دفعہ 144 کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نہروں میں ڈیرے لگا لیے تھے ۔پولیس نے چار دنوں کے بعد نہر میں نہانے والوں کے خلاف ایکشن لے ہی لیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا کہ شہریوں کے نہر پر نہانے پر سخت پابندی عائد ہے ۔شہری کورونا وباء کے پھیلاؤکے پیش نظر حکومتی پابندی کی خلاف ورزی ہر گز نہ کریں۔ دوسری جانب شہر یوں کا کہنا ہے کہ عید میں سخت گرمی میں کہیں جا سکتے نہیں کیونکہ لاک ڈاون کے باعث سینما، کرکٹ میچز اور گراؤنڈ بند ہونے کی وجہ سے نہر کا رخ کیا ۔