پشاور(92نیوز رپورٹ)ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ میں کورونا سے متاثرہ نرس ہسپتال انتظامیہ کے رویہ کے خلاف پھٹ پڑی : فرنٹ لائن سولجر ہونے کے باوجود ہمیں حکومت اور انتظامیہ نے حفاظتی کٹس، ماسک تک فراہم نہیں کئے ،متاثرہ نرس نازیہ شاہ کے مطابق نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں خود کو کورنٹین کیا ہوا ہے ہسپتال انتظامیہ نے حال تک نہیں پوچھا، میں نے خود ادویات اور اپنے کھانے کیلئے اشیاء منگوائی ہسپتال انتظامیہ نے بے یارومدگار چھوڑا ہوا ہے ۔ میرے ساتھی نرسیں بھی کورونا کا شکار ہو رہی ہیں خدارا ہماری مدد کی جائے ۔ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں۔