لاہور( شوبز ڈیسک) فلموں اور سٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میں نے بے شمار فلموں میں کام کیا ہے لیکن ہر پراجیکٹ کے موقع پر میری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نرگس نے مجھے بہت ساری فلموں کی کاسٹ سے الگ کرایا ۔ ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ دیگر کئی اداکارائیں بھی ہیں جو کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ مجھے کوئی پراجیکٹ ملے ۔ اگر میری راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو آج میری فلموں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی۔ خوشبو نے بتایا کہ ان دنوں لیجنڈ ہدایتکار سید نور کی فلم میں کام کر رہی ہوں اور اپنے فن کے ذریعے ان لوگوں کو منہ توڑ جواب دوں گی جنہوں نے میرا راستہ روکنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے ان کے حصے میں ناکامی اور میرے حصے میں کامیابی لکھی اور میرا شمار کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے ۔