پیرس (سپورٹس ڈیسک)سمانتھا کیر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت آسٹریلیا نے فیفا وومنز ورلڈ کپ فٹ بال میں جمیکا کو با آسانی 1-4 سے شکست دیدی۔ چاروں گول سمانتھا نے کئے۔ جمیکا کا واحد گول ہوانا سولون نے کیا۔گروپ سی کے ایک اور میچ میں برازیل نے گروپ کی ٹاپ ٹیم اٹلی کو 0-1 سے زیر کیا۔