کراچی (کلچرل رپورٹر) ٹی وی سٹیج کے معروف اداکار، رائیٹر و ہدایتکار وکیل فاروقی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میری کلاسک ٹیلی فلم ’’محبت زندہ رہے گی ‘‘کا پروجیکٹ جب میں پاکستان ٹیلی ویژن اسلام آباد لے کرگیا تو انہوں میرے اس پروجیکٹ کو رد کردیا ،فلم کو تین سال سے مختلف چینلز پر بھی لے کرگیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر رد کردیا کہ چیلنز کے پاس اب بجٹ نہیں ہے ۔ ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ازخود اپنی مذکورہ ٹیلی فلم کو تیار کرکے پاکستان کے تمام آرٹس کونسلز میں ریلیز کرونگا ۔ وکیل فاروقی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اپنے فنکاروں کو ان کی فلاح بہبود کے لئے فنڈ مہیا کررہی ہے جبکہ سندھ حکومت کراچی کے فنکاروں کے فنڈز ہڑپ کررہی ہے ۔اس موقع پراداکار خالدظفر،آدم راٹھور، محمدعلی نقوی اور اخترشیرانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کی طرح سندھ حکومت بھی فنکاروں کیلئے فنڈز مختص کرے ۔