ڈوڈوما(نیٹ نیوز)تنزانیہ میں صدارتی انتخابات سے قبل اپوزیشن امیدوار گرفتارکرلیا گیا جبکہ مظاہرے جاری ہیں جھڑپوں میں 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ صدارتی امیدوار سیف شریف حمد کو گرفتار کیا گیا، امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے الیکشن کی شفافیت متاثر ہو گی،تفصیلات کے مطابق تنزانیہ کی مرکزی اپوزیشن پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ صدارتی الیکشن سے قبل مبینہ فراڈ کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے سات شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔