لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار یاسر حسین نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کاٹویٹر اور فیس بک پر اکائونٹ نہیں ہے ،انہوں نے انسٹاگرام پر چار سال قبل اکائونٹ بنایا ہے ۔ انہوں نے پیڈ کنٹروورسی بارے جواب میں کہا کہ کاش یہ بات سچ ہوتی۔ انہوں نے اقرا عزیز کوپسندیدہ شخصیت کو قرار دیا۔ انہو ں نے بتایا کہ ان کی نئی فلم ’’ پیچھے تو دیکھو‘‘ ہے جو کہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے ۔