لاہور(سپورٹس رپورٹر) ریڈرز فٹ بال کلب کی گرائونڈ میں پہلے نسیم الدین قریشی میموریل فٹ بال کپ 2019 میں ایک میچ کافیصلہ ہو گیا۔اس میچ میں قائد مانگا فٹبال کلب نے پنالٹی کک پر فیم فٹبال کلب کو 3 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دی۔ مقرر وقت پر میچ بغیر گول سے برابر تھا۔فتح کے بعد مانگا فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کا چکر لگایا۔