میلبورن ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین میڈیا نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا نیوزی لینڈ کے شین بانڈ سے موازنہ شروع کر دیا ہے ۔آسٹریلیا میں کرکٹ سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی سپیڈ اور بولنگ ایکشن کو بے حد سراہا اور اسے نیوزی لینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بائولر شین بانڈ سے مشابہہ قرار دیا ۔ دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ نسیم شاہ ایک باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں، ان کا ایکشن اجھا اور پیس بھی ہے ، نوجوان بولر کو ایکشن میں دیکھ کر مجھے لیجنڈ بولر ڈینس للی کی یاد آتی ہے۔