لاہور( شوبز ڈیسک) بے شمار فلمی گیتوں کو اپنی مدھر آواز سے امر کر دینے والی گلوکارہ مالا بیگم کے مداح ان کی 80 ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔ نسیم نازلی المعروف مالا بیگم نے ساٹھ کی دہائی میں گلوکاری کا آغاز کیا، فلم عشق پر زور نہیں کے گیتوں نے مالا بیگم کی فلم انڈسٹری میں اصل پہچان بنائی اس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔مالا بیگم نے اٹھارہ سالہ کیرئیر میں ہر قسم کے گیت گاکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے اپنے وقت کے نامور گلوکاروں کے مقابل گایا ۔