لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکاردانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کا اصلی نام ظاہر کر دیا ،حال ہی میں ماریہ واسطی کے ساتھ ایک گیم شو میں دانش تیمور نے اپنی اہلیہ عائزہ کا اصل نام بتا دیا ، دانش تیمور نے بتایا کہ یہ کوئی دس سال پہلے کی بات ہے کہ میں نے عائزہ سے ملاقات کی اور پھر اس سے شادی کرلی۔ انہوں نے عائزہ کے حوالے سے بتایا کہ ان کا اصل نام کنزہ ہے ۔واضح رہے کہ شوبز کی اس جوڑی کو فی الحال ڈرامہ سیریل مہرپوش میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں لوگ انہیں بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔