اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیشنل جو ڈیشل کمیٹی کااجلاس آج ہوگا جس میں ماڈل کورٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں نیشنل جوڈیشل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کرینگے ،اجلاس میں ماڈل کورٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر ان عدالتوں کی کامیابیوں کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرینگے ۔