دبئی ( سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ میں بالآخر کھاتہ کھول لیا، میچ سے قبل کالی آندھی بغیر کسی پوائنٹ کے آٹھویں نمبر پر تھی لیکن انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ جیتنے کے بعد اس کو 40 پوائنٹس حاصل ہوئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے چیمپئن سپ میں اپنا پہلا میچ جیتا بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی بھی حاصل کی اور اب پروٹیز ٹیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کے انگلینڈ کے خلاف ابھی دو ٹیسٹ میچز باقی ہیں۔بھارت کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے ، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے ۔