سنگاپور (نیٹ نیوز) معروف ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی کی بہن تالا علم الدین کو 3 ہفتے کیلئے قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی میل کے مابق تالا علم الدین پر الزام ہے کہ وہ سنگاپور میں نشے کی حالت میں ڈرائیورنگ کر رہی تھیں، پولیس کے مطابق انکے پاس سنگاپور کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ پولیس نے رات کے وقت انہیں حراست میں لیا اور ٹیسٹ کرایا تو پتا چلا کہ وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کر رہی تھیں۔تالا علم الدین کو 3640 پاؤنڈ (تقریباً 7 لاکھ 32 ہزار روپے ) جرمانہ اور رہائی کے بعد چار سال تک ڈرائیورنگ پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔حکام کے مطابق وہ اپنے شوہر کی گاڑی چلا رہی تھیں جسکے باعث ان کیخلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔تالا کو 2013 میں بھی اسی جرم میں سزا مل چکی ہے ۔