اسلام آباد(نیٹ نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نصیبہ چنا کے مراد سعید کو ہیڈ فون اٹھا کر پھینک مارنے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس حرکت کی سرزنش ہونی چاہئے ۔ مراد سعید پر حملہ مت کریں بلکہ مراد سعید کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں۔