لاہور، منڈ ی بہا ؤالدین، فیصل آباد ( سپیشل رپورٹر، کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، خصوصی رپورٹر ) نصیر آباد کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر خاتون، اس کے بیٹے اور اس کی ماں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق قتل ڈکیتی مزاحمت پر کیا گیا یا پرانی رنجش تھی اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، تہرے قتل پر علا قہ میں خوف وہرا س پھیل گیا ، اعلی پولیس افسران بھی پہنچ گئے ،فرانزک اور جیو فنسنگ اہلکا روں نے مقتل گا ہ سے شو اہد اور کرا ئم سین محفو ظ کئے ،پو لیس رات گئے تک قاتل کا سراغ لگا نے میں کامیاب نہیں ہوئی، نصیر آباد میں گلی نمبر 10میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے 28سالہ روبی اور اسکے 4سالہ بیٹے ولی عمران کو بے رحمی سے قتل اورروبی کی والدہ کنیز بی بی کو شدید زخمی کردیا، زخمی 56 سالہ والدہ کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا، مقتولہ روبی کا شوہر عمران ایک ہوٹل چلاتا ہے ۔ ڈیفنس اے کے علاقے میں گھر کی دہلیز پر 29 سالہ ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا، مقتول کے دوست سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی، فیز تھری کا ڈاکٹر اسامہ گھر کے باہر گاڑی میں اپنے دوست سب انسپکٹر اسد وٹو کے ساتھ بیٹھا تھا ، دو موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، اسامہ جاں بحق ہوگیا، سب انسپکٹر اسد کو انگلی پر گولی لگی، حالات مشکوک جانتے ہوئے مقتول کے دوست سب انسپکٹر اسد وٹو اور اس کے ساتھی زبیر کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے زیر حراست اسد وٹو دیپالپور میں سب انسپکٹر تعینات ہے اور وہ مقتول کو ملنے آیا ہوا تھا ۔ سندر کے علاقہ میں دوست کو ملنے آیا ہوا22سالہ نوجوان طا لب علم پراسرارطور پر جا ں بحق ہو گیا ، گجرات کا احسان اپنے دوستوں صہیب اور عدنان کو ملنے سندر آیا ہوا تھا اس کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی،اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس کے مطابق احسان ماسٹرز کا طالب علم تھا، نوجوان کی موت طبعی ہے ۔ منڈی بہاؤالدین میں تین مختلف واقعات تین افراد کو قتل کردیا گیا، تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ کھنب خورد میں 10 سے زائد مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو بچوں کے باپ حاجی مشاہد کو قتل کر دیا ، واسو میں فرانس پلٹ تین بچوں کے باپ اصغر کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، تھانہ سول لائن کے علاقہ میں پولیس اہلکار نے اپنے بھانجے سپین پلٹ اصغر کو بیوی سے مبینہ تعلقات کے شبہ میں مار دیا، فیصل آباد میں باوا چک میں سالگرہ کی تقریب میں بلا نے والے دوستوں اسد اور عمر نے 22 سالہ شیر باز کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔