اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پورے نظام انصاف میں اصلاحات اور تبدیلی آنی چاہیے ،صرف نیب نہیں ، پولیس اور دیگر اداروں پر بھی توجہ ہونی چاہئے ،میں کسی بھی جماعت میں ہوں میری پہلی وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی ۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے اگلے 2پروگرام وزیراعظم کی منظوری سے اس مہینے شروع کریں گے ، پہلا پروگرام میڈیکل انجینئرنگ سے متعلق ہے جبکہ دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑ تک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے ، ہم چاہتے ہیں ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا سٹیٹس دیا جائے ، چاہتے ہیں کہ ضلع سیالکوٹ کی400ملین ڈالر کی برآمدات 2سال میں 2بلین ڈالر پر لے جا ئیں، میرے خیال میں تو اب سکول کھول دینے چاہیئں، کم فیس والے سکولوں کے مالی مسائل زیادہ ہوگئے ہیں، میں نے شفقت محمود اور مراد راس کو بھی لکھا ہے کہ سکول جلد کھولنے چاہئے ، ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے جان چھڑائیں اور آگے نکلیں۔ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مولانا کو چھوڑیں وہ اتنے اہم نہیں ۔