لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں بہتری کے لئے صرف حکومت سے توقعات وابستہ کرنے کی بجائے ہرشخص کواپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا،دوسروں سے بھلائی کی امید سے پہلے ہمیں خودبھی اس کی مشق کرنی چاہیے ۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دورمیں ہر کوئی دوسرے کے کندھوں پر ذمہ دار ی ڈال دیتا ہے جوکسی طرح بھی درست نہیں ۔ہمیں ہرکام کی توقع اورامیدیں حکومت سے وابستہ نہیں کرنی چائیں،جب تک ہم خودکو ٹھیک نہیں کرینگے نظام میں بہتری نہیں آسکتی ۔