لاہور(کلچرل رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری کردیا پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اداکار و ہدایتکار سرمد سلطان کی فلم ’زندگی تماشا‘کے جائزہ کے لئے چیئرمین سنسر بورڈ کی جانب لکھا گیا خط اسلامی نظریاتی کونسل کو موصول ہوچکا ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے ترحیجی طور پر اس پر رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا کونسل نے ابتدائی طور پر اسے شعبہ ریسرچ پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے جو پوری فلم کے مرکزی خیال اور اس کے ممکنہ معاشرتی اثرات کے بارے میں جامع رپورٹ تیار کر کے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو پیش کرے گی۔فلم سے متعلق اس وقت مختلف نقطہ نظر کے طبقات کے درمیان بحث جاری ہے ، سوشل میڈیا پر بھی مختلف آرا پر مبنی پوسٹ آرہی ہیں ، کونسل تمام آرائکا ابتدائی موقف اور کونسل کے اعلی ممبران بعد میں اس کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے ۔