لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار نعمان سمیع نے علیزے شاہ کیساتھ رشتہ ختم ہونے بارے خاموشی توڑ دی۔اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کو ان کے اور اداکارہ علیزے شاہ کے رشتے ختم ہونے کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ حقیقت نہیں جانتے ہیں تو کسی پر تہمت بھی نہ لگائیں کیونکہ اسلام میں یہ بھی بڑا گناہ ہے تاہم دونوں اداکاروں نے آپس میں رشتہ ختم ہونے کی خبروں بارے ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے ۔