لاہور( کلچرل رپورٹر)کورونا وائرس نامی وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ایسے میں صوفی میوزک میں اپنا خاص مقام بنانیو ا لے نفس بینڈ نے بھی قوم کو بیماری کیخلاف لڑنے کیلئے ’احتیاط کورونا‘ کے نام سے گانا جاری کیا ہے ۔ نفس بینڈ کی جانب سے جاری کردہ نئے گانے ’احتیاط کورونا‘ میں گلوکار نعمان علی نے پاکستانیوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ دشمنِ جان کو مات کر لیجیے ، چار دن احتیاط کر لیجیے ۔ اپنے گھر کے حسین مکینوں کو ،اپنی کل کائنات کر لیجیے ۔