لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے سیاسی نقشہ میں کشمیر شامل کر کے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کا لازمی حصہ ہے ۔یہ افسوس کا مقام ہے کہ لاک ڈاؤن کی سختیاں خود دیکھنے کے باوجود عالمی ضمیر کشمیر کے طویل ترین لاک ڈاؤن پر خاموش ہے ۔ ’’یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کشمیری مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کے جبری لاک ڈاؤن کو ایک سال ہو گیا ہے ۔کشمیری بہن بھائیوں کی جرات کو سلام کہ اتنی سختیوں کے باوجود اپنی آزادی کے لیے ڈ ٹے ہوئے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز ہے ۔