اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل آن لائن ہاکی کوچنگ کورس آج سے شروع ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایس ایف)، پاکستان میں آن لائن کوچنگ کورسز ، امپائرز کلینک اور ٹیکنیکل آفیشل کورسز منعقد کرے گی۔گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی تک منعقد ہوگا۔ یہ کورسز ایف آئی ایچ کے نامزد بین الاقوامی ہاکی کوچوں کے ذریعہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کورس میں 15 سے 20 افراد شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اے ایچ ایف ان کورسز کا اہتمام پاکستانی کوچوں، امپائروں اور ٹیکنیکل آفیشلز میں مہارت کی سطح کو بڑھانے کے لئے کر رہا ہے ۔ سجاد کھوکھر نے کہا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی تک اور ٹیکنیکل کورس 12 سے 17 جولائی تک منعقد ہوگا جبکہ امپائرز کلینک کورس کی تاریخوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اور اس کورس کے انعقاد کی جولائی میں توقع کی جا سکتی ہے ۔ ایف آئی ایچ کے بین الاقوامی کوچ ان کورسز کا انعقاد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورسز طویل عرصے کے بعد پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں اور آخری بار یہ کورسز 2008 ء میں منعقد ہوئے تھے ۔
انٹرنیشنل آن لائن ہاکی کوچنگ کورس آج سے شروع
اتوار 05 جولائی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 05 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں