اسلام آباد،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ ) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا، آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو آمدپرسربراہ پاک بحریہ کویادگارشہداپر اعزازی گارڈ آف آنرپیش کیاگیا،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی،آرمی چیف نے قوم کیلئے سربراہ پاک بحریہ کی طویل اور شاندارخدمات کوسراہاجبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس سے تعلق رکھنے والے ویٹرنز نے بھی ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ،آرمی چیف نے سینئر افسروں کے کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریٹائرڈ افسروں نے موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، ریٹائرڈ افسروں نے مسلح افواج کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی تجاویز دیں۔