برسلز ( نیٹ نیوز ) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے انسانی تاریخ میں پہلی بار خلا کو بھی اپنے عسکری دائرہ اثر میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ خلا اب اس عسکری اتحاد کیلئے ایسا پانچواں میدان بن جائیگا، جہاں یہ اتحاد آئندہ دفاعی، نیویگیشن اور عسکری کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کا استعمال کر سکے گا۔