لاہور(سپورٹس رپورٹر) 33ویں نیشنل گیمزکی مشعل کے لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی پہنچنے پر طالبات کی جانب سے پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خواجہ ادریس حیدر نے مشعل کوکالج کی ڈائریکٹر سپورٹس حمیرا مغل کے حوالے کیا جنہوں نے کالج کی انٹرنیشنل ا تھلیٹس سمیرا ستار، سمن، ڈائنا بیگ، ندا اکرم،مناہل احمد،غزالہ عامر کے ہمراہ گراؤنڈ کاچکر لگایا۔