لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ لاہور خوبصورت شہر تھا جسے نااہلوں نے کوڑے دان بنا دیاہے ،ابھی تو ایک استعفی آیا بہت سے استعفے آنا باقی ہیں،انشااللہ ضمنی انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہی ہوگی، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں،نالائق حکمرانوں کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں،گذشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے مشیروں اور وزیروں کو معاملات بارے پتہ چلنا شروع ہوگیاہے ، ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔