مکرمی! ہمارے علاقہ گلی نمبر 14 پیپسی روڈ شوکت ٹائون تاجپورہ میں نلکوں میں گٹر کا گندہ اور بدبو دار پانی آتا ہے۔ جناب نہ ہم وضو کر سکتے ہیں نہ غسل نہ پانی پی سکتے ہیں۔ پورا علاقہ گندے پانی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہے۔ واسا والوں کو کئی بار رپورٹ کی ہے مگر ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ ہم کئی بار مختلف ذمہ دار سرکاری افسران کو بار بار اس جانب توجہ دلا چکے ہیں لیکن آج تک کوئی بھی افسر ہمارے مسائل پر حل نہیں کروا سکا۔ واسا حکام بھی ہمیں کوئی ریلیف فراہم نہیںکر سکے جو باعث افسوس ہے ۔ان حالات میں علاقے میں ہیپاٹائٹٹس اور مختلف بیماریاںپھیلنے کا اندیشہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب سردار عثمان بزدار اور متعلقہ حکام سے پْرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے علاقہ میں پانی کا مسئلہ جلد از جلد حل کروایا جائے۔ (رانا محمد رمضان لاہور کینٹ)