بوسٹن(ویب ڈیسک) ہم جانتے ہیں کہ ٹی بی سمیت کئی امراض ایسے ہیں جن کے سامنے ہماری تمام اینٹی بایوٹکس ادویہ تیزی سے ناکام ہوتی جارہی ہیں۔ اب روشنی کی ایک امید نیلی روشنی کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ توقع ہے کہ اس سے انتہائی ڈھیٹ بیکٹیریا تلف ہوسکتے ہیں جن میں ایم آر ایس اے بھی شامل ہے جسے مختصراً ایس آرئیس بھی کہا جاتا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ روشنی ڈالنے کے عمل فوٹولائسس کے ذریعے تھوڑی دیر کے ایم آر ایس اے جیسے بیکٹیریا کو بھی اتنا کمزور کیا جاسکتا ہے کہ اس کے بعد وہ اینٹی بایوٹکس ادویہ سے ختم ہوسکتا ہے۔