مکرمی! زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ مْلک بھر میں کسان اور شجر کاری کرنیوالے سرکاری محکمے پودے لگاتے وقت نیم کے پودوں کو ترجیح دیں- نیم کے درخت موسمی، طبی اور ملکی حالات میں بہت مفید ہیں- ایک تو یہ جراثیم کش اور متعدد ادویات میں استعمال ہونے کے علاوہ موسمی بیماریوں میں براہِ راست فائدہ دیتے ہیں،پانی کم سے کم لیتے اور مٹی کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ہمارے اطباء اس پودے اور درخت سے متعدد ادویات بناتے ہیں۔ یوں بھی یہ فضائی آلودگی کے حوالے سے جراثیم کش ہیں، یہ ثابت شدہ امر ہے ہمارے خطے میں موسم کے لحاظ سے روائتی درخت(شیشم، پیپل، بوہڑ، نیم ، کیکر) ہی مفید تھے کہ یہ نہ صرف چھاؤں دیتے، بلکہ ان سے ادویات بھی تیار ہوتی تھیں-۔ہمیں اپنے زرعی ماہرین کی تجویزبرعمل کرتے ہوئے اس پرعمل ہونا چاہئے کہ اب ’’آرگینگ‘‘دورہے۔