اسلام آباد(اظہر جتوئی)ملک بھر میں مجموعی ریٹیلرز کی تعداد 32لاکھ ہے جن میں سے چھوٹے ریٹیلرز 31لاکھ 60ہزار ہیں ، ایف بی آر کو اپنی توانائی نمبر سکورنگ کیلئے چھوٹے ریٹیلرز پر خرچ کرنے لگی۔ذرائع کے مطابق 50ہزار روپے ماہانہ سے کم بجلی بل اداکرنیوالے چھوٹے ریٹیلرز پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کی شرط غیر ضروری ہے کیونکہ قانون کے مطابق وہ اس کے پابند نہیں ہیں جبکہ یہ شرط صرف 50ہزار روپے ماہانہ یا زائدبجلی بل کے حامل اور بڑے شاپنگ مال یا انٹرنیشنل چین کے ریٹیلرزپر لاگو ہوتی ہے ۔ ایف بی آر چھوٹے تاجروں کیلئے واضح اعلان کر کے ابہام کو ختم کر ے تاکہ تاجروں اور ایف بی آر کے مابین مسئلہ حل ہو سکے ۔اس حوالے سے جب ایف بی آر کے سابق ممبر اور ماہر ٹیکس امور رحمت اللہ وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق ریٹیلز کی دو اقسام ہیں پہلی کٹیگر ی وہ ریٹیلرز ہیں جن کا سالانہ بجلی کا بل6 لاکھ روپے یا زائد ہے ان کے سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کی شرط لازمی ہے لیکن دوسری کٹیگری میں آنے والے چھوٹے ریٹیلرز میں سے 20ہزار روپے تک ماہانہ کمرشل بل میں بجلی کمپنیاں5فیصد سیلز ٹیکس وصول کرتی ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی ریٹیلرز کی تعداد 32لاکھ ہے جن میں سے چھوٹے ریٹیلرز 31لاکھ 60ہزار ہیں ۔ رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں پرائمری خسارے کو 102ارب روپے تک رکھنا تھا لیکن حکومت کی معاشی ٹیم نے اس کو 200ارب روپے سرپلس کیا جو کہ ایک خوش آئندہ اقدام ہے ۔