لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ نمرہ خان نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ منائی جس پر انہیں ہر طرف سے مبارکباد مل رہی ہے ، نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی خصوصی ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ پیانو پر’ ’سالگرہ مبارک‘ ‘کی دْھن بجا رہی ہے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْن کا کمرہ غباروں سے سجا ہوا ہے ، نمرہ خان نے اپنے شوہر راجہ افتخار اعظم کا وہ خاص پیغام کیپشن میں لکھا جو انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے کہا تھا،راجہ افتخار اعظم نے کہا کہ ’میری خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک ہو، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور میری دْعا ہے کہ آپ کے سارے خواب پورے ہوں ،نمرہ خان نے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ سڑک پر اپنی کار کے اتھ ہاتھ میں کیک لیے کھڑی ہیں۔