لاہور(کلچرل رپورٹر)ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا نیا گانا ریلیز ہوگیا جس میں انہوں نے حدیقہ کیانی اور معروف قوال فرید ایاز کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا۔نوجوان موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان نے اس کی موسیقی کو ترتیب دیا جس میں ہادیہ ہاشمی، حدیقہ کیانی، گلوکار علی طارق اور فرید ایاز اور ابو محمد نے بھی اپنی پواز کا جادو جگایا۔اس گانے کو ’’تو ہے میرا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے بول ایس کے خالش نے لکھے ہیں۔