لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان اور ماضی کے وکٹ کیپر راشد لطیف مستقل بنیادوں پر پی سی بی میں آنے کو تیار نہیں ہیں، انہوں نے چیف سلیکٹر بننے سے معذرت کر لی ہے ۔راشد لطیف کے انکار کے بعد اب پی سی بی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ ملک کی 6 صوبائی ٹیموں کو سلیکٹر مقرر کر کے نیا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔راشد لطیف پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ 4 دن سے موجود ہیں اور صوبائی ٹیموں کی سلیکشن پر قائم آزادانہ ماہرین کی ٹیم میں مصباح الحق اور ندیم خان کے ساتھ مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں، تاہم پی سی بی حکام راشد لطیف کو چیف سلیکٹر بننے کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہے ۔