ہیمبرگ(ویب ڈیسک) جرمنی کے ننھے پکاسو نے بھی اپنے فن سے سب کو حیران کردیا۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے 7سالہ Mikail Akarنامی جسے سب ’پری اسکول پکاسو‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔اس لٹل آرٹسٹ کے فن پاروں کی گزشتہ ماہ برلن کی آرٹ گیلری میں نمائش ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسکے فن کی داد دینے پر مجبور ہوئے جبکہ اسکی کی حالیہ پینٹنگ 12 ہزار ڈالر میں فروخت بھی ہو چکی ہے۔میکائل کے والدین کا کہنا تھا کہ یہ 3 سال کا تھا جب اس نے کینوس پر رنگ بھرنا شروع کیا اور پھر سیکھتے سیکھتے پہلی، دوسری اور پھر تیسری پینٹنگز بنا ڈالیں۔