نیویارک(سپورٹس ڈیسک) نیو یارک سٹی اور جرمن میراتھون کورونا وائرس کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔ رواں سال نیو یارک سٹی میراتھون یکم نومبر کو شیڈول تھی۔ برلن میراتھن 27 ستمبر کو ہونا تھی لیکن اسے بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل جون میں لندن میراتھن کے منتظمین نے کہا تھا کہ انہوں نے 4 اکتوبر کو اس پروگرام کے انعقاد کی امید نہیں چھوڑی ہے ۔