واشنگٹن (نیٹ نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی و وڈ اداکار میتھیو مکینائے نے اپنی سوانح حیات میں کئی حیران کن انکشافات کرکے مداحوں ، شوبز شخصیات کو پریشان کردیا۔انہوں نے اپنی سوانح حیات ’’گرین لائٹس‘‘ میں انکشاف کیا کہ انہیں نہ صرف نوجوانی میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا بلکہ 15برس کی عمر میں جسمانی تعلقات استوار کرنے کے لیے بھی بلیک میل کیا گیا تاہم انہوں نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ انہیں کس نے بلیک میل کیا؟۔انہوں نے کتاب میں لکھا کہ اداکاری کے ابتدائی دنوں میں جب عمر 18 برس تھی، اس وقت ایک مرد اداکار نے انہیں شوٹنگ کے دوران وین میں استحصال کا نشانہ بنایا،میری زندگی مشکلات اور مسائل سے بھری پڑی ہے تاہم اس کے باوجود میں نے خود کو کبھی جنسی استحصال کا شکار شخص سمجھا اور نہ ہی ہمت ہاری ۔ میتھیو مکینائے نے اپنے ساتھ ناانصافیوں کیساتھ اپنے والدین ،بیوی کے حوالے سے بھی دلچسپ باتیں لکھی ہیں۔