اسلام آباد ، بورے والا، پشاور ( سپیشل رپورٹر، تحصیل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، نیٹ نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی پارٹی بھی پی ٹی آئی میں ضم کردی۔ عمران خان نے ملاقات کے دوران نے نواب صلاح الدین عباسی کا پی ٹی آئی میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ بورے سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی230ملک فاروق احمد اعوان نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کارکن ہمارا اثاثہ ہیں جن کارکنان نے میرے ہاتھ مضبوط کیے اُنکو کبھی مایوس نہیں کروں گا،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ علاوہ ازیں عمران خان آج پشاور جائینگے جہاں وہ نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے مشاورت اور وزیراعلیٰ ہائوس میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے علاوہ شوکت خانم ہسپتال میں زکوۃ فنڈ جمع کرنے کے حوالے سے تقریب سے بھی خطاب کرینگے ۔