کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)جمہوری وطن پارٹی کے ڈپٹی کنونیئر جواد احمد ہزارہ کے مطابق شہید وطن نواب اکبرخان بگٹی کی 13ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، 11 بجے بگٹی ہائوس کا پارٹی پرچم سر نگوں کیا جائے گا، سیاہ پرچم لہرایا جائے گا، پارٹی عہدیدار اور کارکن بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منائیں گے ۔ کل بگٹی ہائوس فاطمہ جناح روڈ پر نواب اکبر خان بگٹی کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی صبح 10 بجے ہوگی، 11 بجے نواب اکبر خان بگٹی کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس ہوگا۔