لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن ناردن زون (آپمما) کے فنانس سیکرٹری حاجی نواز رفیق کے بیہمانہ قتل گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔حاجی نواز رفیق گزشتہ دن لاہور سے مرید کے جاتے ہوئے ایک ڈکیتی کے دوران گولی کا نشانہ بن گئے تھے ۔چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف کے ہمراہ پیاف کے ماہانہ اجلاس کی صدرارت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،۔ اجلاس میں ملزمان کی فوری گرفتاری کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔