لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مزار پر انوار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ پر حاضری دی اور عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ نواز شریف اتوار کی دوپہر اچانک اپنے گارڈز اور چند ساتھیوں کے ہمراہ داتا دربار کمپلیکس پہنچ گئے ۔ گیٹ نمبر چار سے داخل ہونے کے بعد داتا دربار انتظامیہ کو نواز شریف کی آمد کی بابت علم ہوا، سابق حکمران جماعت کی جانب سے کسی نے بھی محکمہ اوقاف حکام یا داتا دربار انتظامیہ کو قبل از وقت نواز شریف کی داتا دربار آمد کی بابت اطلاع نہیں دی ۔ نواز شریف کو ایڈمنسٹریٹر آفس میں ڈیوٹی منیجر شیخ محمد جمیل نے خوش آمدید کہا۔نواز شریف کی آمد کی اطلاع پر وہاں موجود زائرین جمع ہونے شروع ہو گئے ۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظرنواز شریف وہاں سے فوری طور پر چلے گئے ۔