لاہور(سپیشل رپورٹر،این این آئی ) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد وسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں انکے اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے دوران نواز شریف کو یوم تکبیر کے حوالے سے ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کے حوالے سے آگاہ کرینگے ۔پارٹی رہنمامیاں نواز شریف کو عید کی ایڈوانس مبارکباد بھی دینگے ۔ عید الفطر سے قبل یہ میاں نواز شریف سے پارٹی رہنمائوں و خاندان والوں کی آخری ملاقات ہو گی۔آئندہ جمعرات کو عید الفطر کی سرکاری تعطیل کے باعث میاں نواز شریف سے کسی کی ملاقات نہیں ہو سکے گی۔