لندن (بیورو رپورٹ )سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لندن میں پراسرار سیاسی سرگرمیاں سامنے آگئیں، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کسی شخص کو گاڑی میں بٹھا کر لائے اور نواز شریف سے ملاقات کے بعد انہیں عقبی دروازے سے روانہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اس شخص نے نواز شریف سے ملاقات کے وقت اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔مسلم لیگ ن کے ترجمان افضال بھٹی نے 92 نیوز سے گفتگومیں کہا ملاقات کرنے والا نواز شریف اور شہباز شریف کا ذاتی دوست تھا اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے ۔