لاہور(سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اپنے بیمار بیٹے کی عیادت کیلئے لندن پہنچ گئیں،ایئرپورٹ پرپوتے حسین نواز،لیگی رہنماناصربٹ اوردیگرنے استقبال کیا۔ بیگم شمیم اختر چند روز لندن میں قیام کے بعد واپسی پر عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گی۔ ان کے ہمراہ نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر اور بہنوئی یوسف عزیز بھی گئے ہیں،نوازشریف کے خاندان کے ارکان لاہور سے قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 757 کے زریعے لندن روانہ ہوئے ۔بیگم شمیم اختر نے کہاآپریشن سے پہلے بیٹے سے ملنا چاہتی ہوں۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ آپی جی سے عرض کی تھی وہ اپنی صحت اور عمر کی بنا پر سفر نہ کریں، بیمار ماں دل کے ہاتھوں مجبور ہے ، نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کے علاج کے موقع پر موجود ہونے کی خواہش ظاہر کی، ضعیف اور بیمار ہونے کے باوجود اپنے بیٹے سے ملنے گئی ہیں۔