لاہور( نیوزرپورٹر،نیوزایجنسیاں ،نیٹ نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے تین بار کہا کہ نوازشریف نہیں آرہے ، نہیں آرہے ، نہیں آرہے ، بات ختم۔لوگ نومبر ، دسمبر میں زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم پاپا کو ملنے ابھی نہیں جا سکتیں، شہباز شریف اور مریم کے خلاف نئے مضبوط کیسز کھلنے والے ہیں، ایسے میں شہبازشریف واپس آسکتے ہیں مگر نوازشریف کو اللہ حافظ ہے ۔شیخ رشید نے آرمی ترمیمی ایکٹ میں تعاون پر اپوزیشن جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔فواد چو دھری کی پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید سے متعلق انہوں نے کہا کہ فواد نے جو کہا وہ کہہ سکتے ہیں، میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہوں، حکومت جانے کی افواہیں چل رہی ہیں، کچھ نہیں ہوگا، میں عمران کا ساتھی ہوں مگر پی ٹی آئی کارکن نہیں، ملک میں مہنگائی ہے ، بجلی گیس نہیں لیکن عمران کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ، ڈیڑھ سال اور دیدیں سب ٹھیک ہو جائے گا، فروری مارچ حکومت کے لیے مشکل مہینے ہیں، پھر سب ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گا۔وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی جانب سے شو میں بوٹ لانے سے متعلق سوال پر وزیر ریلوے نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔اس موقع پر شیخ رشید نے لاہور گوجرانوالہ شٹل ٹرین فروری میں چلانے کا اعلان کیا۔ نیب آرڈیننس پر بھی پردے کے پیچھے تعاون جاری ہے ، امید ہے الیکشن کمشنر کا معاملہ بھی اتفاق رائے سے حل ہوگا۔ ، شہبازشریف میری پارٹی کے آدمی ہیں جب میں کہوں تب ہی واپس آئیں اور اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو اسلام علیکم۔ بین الاقوامی معاملات پر بات کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہم نے کمزوری دکھائی۔ شام ،لیبیا اور یمن سے پھیلتی ہوئی جنگ بڑھتی جارہی ہے ۔ فضائی، بحری یا بری لحاظ سے پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مغلپورہ ڈرائی پورٹ کو اگلے ہفتے کراچی کے لیے فریٹ آپریشن کے لیے کھول دیاجائے گا ، 2020فریٹ کا سال ہے ۔ پہلے سات سے آٹھ فریٹ ٹرینیں چلتی تھیں اب ہم اس کو 12سے 15پر لے آئیں ہیں۔