لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ا پنے خرچے پر راناشمیم کو لند ن بلایامگررانا شمیم کا بیان حلفی نواز شریف کیلئے 12اکتوبر 1999ثابت ہوا ۔چینل92نیوز کے پروگرا م’’ہارڈ ٹاک پاکستان‘‘میں میزبان ڈاکٹرمعید پیرزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ادارہ الیکشن کمیشن روکتا ہے تو پھر وزیر اعظم کو پشاور نہیں جانا چاہئے تھا۔وزیر اعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس کیسے ہوگیا، ڈیڑھ سو ایکڑ کے گھر میں رہنے والے کو مہنگائی کا احساس ناقابل یقین بات ۔سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ ہر اجلاس کے بعد وزرا کی فوج کو کہا جاتا ہے کہ جا کر لوگوں کو بتائیں کہ پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے ۔ قیمتیں کنٹرول میں نہیں تو پھر یہ معاملہ گورننس کا ہے ،مگر وزیر اعظم اس طرف کبھی نہیں آئینگے ۔پی ڈی ایم کا بیڑا غرق کرنیوالی پیپلز پارٹی ہے ۔اپوزیشن میں اتفاق نہیں اور یہ چاہتے ہی نہیں کہ حکومت رخصت ہو۔رانا شمیم کیس میں سے بہت کچھ نکلے گا۔سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی پر ن لیگ ناکام ہوگئی ۔ن لیگ کا مقصد پورا نہیں ہوسکا۔حکومت کو مان لینا چاہئے کہ آج جو حالات ہیں یہ صرف انکی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پیدا ہوئے ۔پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ،یہ تتر بتر ہوچکے ۔عمران خان ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے ۔