اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حلف نامہ میں صرف یہی یقین دہانی ہے کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ نوازشریف کے وکلاء نے جو حلف نامہ جمع تجویزکیا ہے ، اس میں صرف ایک یقین دہانی ہے کہ انہوں نے واپس نہیں آنا جب کہ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے ۔ فوادچودھری نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے عدالتی فیصلہ آ چکا،فیصلے پرتبصرہ کرنامناسب نہیں،میری رائے ہے حکومت،کابینہ کوفوری سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرناچاہئے ،اسحاق ڈار اس ملک کے سینیٹرہیں لیکن انہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا،دیکھنا ہو گا اور کتنے قیدی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،میری نظر میں سپریم کورٹ سے رائے لینی چاہیے کہ عدالت اس معاملے پر کیا کہتی ہے ،آج کے فیصلے سے نئی مثال قائم ہوئی،کبھی نہیں دیکھاکہ سزایافتہ مجرم ایسے باہرچلاجائے ۔