لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی علاج کے لئے لندن روانگی انسانی ہمدردی، سیاسی اور اخلاقی اعتبار سے درست اور قابل تحسین فیصلہ ہے ۔حکو مت نے تاخیری حربے استعمال کرکے اپنے منہ پر کالک ملی اور بدنامی اپنے نام تو کی ہے مگر اپنی مرضی کے نتائج نہیں لے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کومروجہ سیاسی نظام کے مطابق فیصلے ، دعوے اور اعلانات کرنے چاہیں، ورنہ سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ جیسا کہ عمران حکومت کے مقدر میں آچکا ہے ۔